ویتل پہاڑ
ویتل پہاڑ | |
---|---|
![]() ویتل پہاڑ | |
بلند ترین مقام | |
بلندی | 1,371.6 میٹر (4,500 فٹ) |
اسما | |
ترجمہ | Vaithal Mala (ملیالم) |
جغرافیہ | |
سلسلہ کوہ | مغربی گھاٹ |
کوہ پیمائی | |
آسان تر راستہ | پوٹن پلاو سے کڈیان ملا کے ذریعے |
ویتل پہاڑ بھارت کی ریاست کیرالا کے کنور ضلع میں واقع ایک پہاڑی مستقر ہے۔ یہ پئیتل ملا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ سطحِ بحر سے 1372 میٹر (4500 فٹ) بلند ہے۔ یہ کنور ضلع کی سب سے بلند چوٹی ہے۔[1] اس پہاڑ میں گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں۔ وادی میں ایک سیاحتی تفتیش گاہ اور رہائش گاہ موجود ہیں۔ یہ کنور سے 65 کلومیٹر دور ہے۔ پئیتل ملا سیاحتی کوہ پیماؤں کے لیے دلچسپ مقام ہے۔
خصوصیات
[ترمیم]ویتل پہاڑ کا علاقہ گہرے کہرے سے محیط ہے۔ یہاں کئی کمیاب دوائی پودے پائے جاتے ہیں۔ یہاں ویتل کُنڈ، ایژرا کُنڈ کے نام سے دو آبشاریں ہیں۔ ویتل پہاڑ کے دو کلومیٹر شمال میں کورگ جنگلات موجود ہیں۔ مناظر سے لطف اندوز ہونے کی لیے پہاڑ کے اوپر ایک مشاہدہ گاہ موجود ہے۔
پہچنے کا راستہ
[ترمیم]ویتل پہاڑ ضلعی پایۂ تخت کنور سے 65 کلومیٹر دور ہے۔ کنور کے تلی پرمبا سے پوٹن پلاؤ تک بس خدمات ہیں۔ وہاں سے 6 کلومیٹر دور تک جیپ خدمات دستیاب ہیں۔ جو پر ہمت سفری مہم کے لیے آمادہ ہیں وہ آلاکوڈ، کاپی ملا، منجاپُل کے ذریعے یا پاتن پارا، کارامرم تٹ کے ذریعے یا کُڈیان ملا، مونور کوچی کے ذریعے سے بھی یہاں پہنچ سکتے ہیں۔
سیاحت کی ترقی
[ترمیم]یہاں کی سیاحت کے امکانات کے پیشِ نظر حکومت یہاں کی ترقی کو خاص اہمیت دیتی ہے۔ پہاڑ میں موجود آبشار کے نظارے کے لیے ایک معلق پل تعمیر کی ہے۔ اس کے علاوہ رہائشی سہولیات اور پہاڑ کے راستے وغیرہ کی ترقی کے لیے کام جاری ہے۔
سیاحت اور ماحولیات
[ترمیم]یہ قابلِ غور ہے کہ یہاں پہنچنے والے سیاحوں سے ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ حال ہی میں محکمۂ جنگلات کی ایک صفائی مہم کے ذیعے دو لاری بھر کے کوڑے کچرے اور خالی بوتلیں یہاں سے نکلوا دیں۔
تصاویر
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Highest peak of Kannur"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-02
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- کنور محکمہ ترقی سیاحت - ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kannurtourism.org (Error: unknown archive URL)
- ویتل پہاڑ کے بارے میں روزنامہ ہندو کا مضمون آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL)